ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکی انٹلی جنس کو ہندوستان میں عام انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ فسادات چھڑ جانے کا خدشہ

امریکی انٹلی جنس کو ہندوستان میں عام انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ فسادات چھڑ جانے کا خدشہ

Wed, 30 Jan 2019 14:21:27    S.O. News Service

واشنگٹن 30/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) اگر حکمراں جماعت بی جے پی ہندو قوم پرست ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھتی ہے تو  اس کے نتیجے میں ہندوستان میں مئی میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ فسادات چھڑ جانے کا بہت  زیادہ  خدشہ ہے۔ اس  بات کا دعویٰ امریکی  سینٹ میں پیش کردہ ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

یہ رپورٹ اُس تشخیص کا حصہ ہیں جس میں   امریکہ کے انٹیلیجنس اداروں نے دنیا بھر میں پیدا ہونے والی خطرات کا جائزہ لیا ہے۔    اس   رپورٹ کو امریکی سینیٹ کی منتخب شدہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا ہے،  جسے   ڈائرکٹر آف  نیشنلانٹیلیجنس ڈین کوٹس  نے تیار کیا   ہے.

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ، "اگر وزیر اعظم نریندر مودی کی  بھارتیہ جنتا پارٹی ہندو راشٹر وادی  مدُعہ  پر  آگے بڑھتی ہے  تو پھر ہندوستان میں ہونے والے  لوک سبھا انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ  تشدد کے امکانات بڑھ سکتے ہیں."

واضح رہے کہ امریکہ میں ہر سال  کے شروعات میں، وہاں کی سبھی انٹیلی جنس  ایجنسیاں  ایک رپورٹ جاری کرتے ہیں، جس میں دنیا بھر میں  ہونے والے تمام واقعات کا جائزہ لیا جاتا ہے. اس رپورٹ کو تیار کرنے  میں، امریکی   خفیہ  ایجنسی سی آئی اے  کے ڈائریکٹر جینا ہاسپیل،  ایف بی آئی ڈائریکٹر کرسٹوفر رے اور ڈی آئی اے کے ڈائریکٹر رابرٹ ایشلے بھی شامل ہیں.

اپنے تحریری بیان میں ڈین کوٹس نے کہا ہے کہ '' وزیر اعظم نریندر مودی حکومت  کی پہلی میعاد  کے دوران بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی گہری  ہوئی  اور ریاستوں میں کچھ ہندو وادی رہنماؤں نے اسے ہندو قوم پرستی کا اشارہ مان کر اپنے حامیوں میں توانائی بھرنے کے لئے چھوٹے موٹے   تشدد کا سہارا لیا "

 اس رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ انتخابات سے پہلے، بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات بھی کشیدہ  ہوسکتے ہیں.

انہوں نے رپورٹ میں کہا کہ بھارت-پاکستان بارڈر پر لائن آف کنٹرول، کراس بارڈر ٹیررزم میں انتخابات تک اضافہ ہو سکتا ہے جو دونوں ممالک میں کشیدگی کو بڑھائے گا.خیال رہے کہ مودی حکومت کے پانچ سال مئی میں ختم ہورہے ہیں ، اس مناسبت سے  ہندوستان  میں اس سال اپریل ۔ مئی میں عام انتخابات منعقد کئے جانے کے امکانات ہیں۔


Share: